واشنگٹن(آئی این پی)امریکا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ موخر کردیا،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے تائیوان کشیدگی کے تناظر میں منٹ مین 3 میزائل کا تجربہ موخر کیا،رپورٹس کے مطابق چین کیساتھ بڑھتے تنا ئو سے بچنے کیلئے امریکا کی جانب سے میزائل کا تجربہ کچھ روز کے لیے موخر کیا گیا ہے،دوسری جانب اس خبر پر امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون حکام کا ابھی کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔