کھیل
میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سیدمصطفی کمال کا کہنا ہے کہ میئرکراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، ورنہ وہ بھاگ جائیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نےمیئر کراچی وسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وسیم اختر نے جو کراچی شہر کے ساتھ کیا ہے ان کو فرار ہونے کا راستہ نہیں دینا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وسیم اخترکا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا تو وہ اپنی ٹرم کےدوران ہی ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
