پاکستان

پاک افغان مذاکرات ناکام، دراندازی ہوئی تو فوجی آپشن آخری حل ہوگا، خواجہ آصف

اسلام آباد:۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پاکستان افغان طالبان مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے، دراندازی ہوتی رہی تو فوجی آپشن آخری حل ہوگا، تاہم مذاکرات میں پیش رفت کا امکان کسی صورت رد نہیں کیا جا سکتا۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگرسرحد پار سے دراندازی جاری رہی تو پاکستان اپنی سلامتی یقینی بنائے گا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ افغان سرزمین سے دراندازی بند ہو۔ افغان طالبان حملے بند ہونے کی تحریری طور پر ضمانت نہیں دینا چاہتے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کا کابل پر اثرورسوخ ہے، وہ نہیں چاہے گا مذاکرات کامیاب ہوں۔ بھارت کی خواہش ہے وہ پاکستان کو دہشت گردی میں الجھائے رکھے۔

علاوہ ازیں وزارت اطلاعات و نشریات نے پاک افغان سرحد پر فائربندی کی خلاف ورزی کے حوالے سے افغانستان کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ افغانستان کی طرف سے شروع ہوئی، جس کاسکیورٹی فورسز نے فوری اور ذمہ دارانہ انداز میں جواب دیا۔ صورتحال قابو میں اورجنگ بندی بدستور برقرار ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے کہاکہ چمن بارڈر پر افغانستان سے کچھ عناصر نے پاکستانی پوسٹوں پربلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاکستان افغانستان کی جانب سے اس واقعے سے متعلق دعوے کو مسترد کرتا ہے۔

  • ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button