گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے کرونا کے 40 کیسز رپورٹ ہوئے، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 34 فیصد رہی اور ملک بھرمیں کرونا کے 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
قومی ادارہ صحت کیجانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 13 ہزار 693 ٹیسٹ کئے گئے، کراچی میں کرونا کے 12 کیسز رپورٹ ہوئےاوروائرس کی شرح اعشاریہ 35 فیصد رہی، لاہور میں کرونا کے 14 کیسز رپورٹ ہوئے اور وائرس کی شرح 1 اعشاریہ 97 فیصد رہی،اسلام آباد میں کرونا کے 7 مریض رپورٹ ہوئےجبکہمثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 13 فیصد رہی ،مردان میں کورونا کے 164 ٹیسٹ ہوئے، 1 کیس رپورٹ ہوا، اوربہاولپور میں کروناکے 122 ٹیسٹ ہوئے، 1 کیس رپورٹ ہوا۔