افغانستان کے صوبے ہرات میں ہفتے کو آنے والے 6.3 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ زلزلے کے بعد شدید آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔ ہرات کے مختلف مقامات پر زلزلہ متاثرین نے سرد موسم میں رات کھلے آسمان تلے گزاری۔ افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے 2053 افراد ہلاک اور 1240 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلے سے 13 دیہات شدید متاثر ہوئے جہاں 1320 مکان مکمل منہدم ہو چکے ہیں۔ عالمی اداروں نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2021 میں غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سے افغانستان کو شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔ تقریباً 20 لاکھ آبادی رکھنے والا صوبہ ہرات ایران کی سرحد سے ملحق ہے۔ افغانستان کوہ ہندوکش کے اس علاقے میں واقع ہے جہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس جولائی میں صوبہ پکتیکا میں 5.9 شدت کے زلزلے سے ایک ہزار سے زائد اموات ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- مسلمان رکنِ پارلیمنٹ ڈاکٹر احمد طبی اسرائیلی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر منتخب
- اسلام آباد اعلامیہ کی منظوری بڑی کامیابی، آئندہ سال ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں: عطاء اللہ تارڑ
- اسلام آباد میں مری، ہری پور اور راولپنڈی کی شمولیت زیر غور ہے ، طارق فضل چوہدری
- سپریم کورٹ میں انڈیا اتحاد کا نیا جواب داخل، چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے 48 سوالات پوچھنے کی اجازت طلب
- یمنا ندی میں آلودگی پر سپریم کورٹ سخت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر جرمانہ عائد کرنے کی وارننگ