عالمی حالات

اسرائیلی فوج کا غزہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار ہلاک

attack on a military vehicle

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کی پرچم لگی گاڑی پر حملہ کیا، جس میں دو غیر ملکی اہل کار ہلاک ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صہیونی فوج نے رفح میں ایک کار کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب کہ اس پر اقوام متحدہ کا پرچم لگا ہوا تھا۔ حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی طبی امداد کی فراہمی کے لیے ایک یورپی اسپتال میں جا رہی تھی کہ قابض فوج نے اس پر حملہ کیا۔

عالمی ادارے کے ترجمان کے مطابق ان کی جانب سے عملے کے ارکان کی نقل و حرکت سے متعلق اسرائیلی فوج کو پہلے ہی آگاہ کردیا جاتا ہے تاکہ امدادی کارروائیوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہمیں گاڑی کے روٹ کے  حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں، اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کے دوارن ا ب تک غزہ میں اقوام متحدہ کے تقریباً 200 کارکن مارے جا چکے ہیں، جو تمام فلسطینی تھے جب کہ تازہ پیش آنے والے واقعے میں اسرائیلی فوج کے حملے کا شکار پہلی بار کوئی غیر ملکی اہل کار ہوا ہے۔

سیکرٹری اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 46 سالہ بھارتی شخص کے طور پر ہوئی ہے جب کہ دوسرے اہلکار کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی  ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button