ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاکر کی شادی میں صرف پانچ مہمانوں کی شرکت، خوشی کا دن ڈراؤنا خواب بن گیا

امریکہ کی ریاست اوریگن سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک صارف کالینا میری نے اپنی دل دہلا دینے والی شادی کے تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کر کے وائرل کردیا۔

نو سال سے اپنے ساتھی شین کے ساتھ رہنے والی کالینا نے اپنے خوابناک شادی کے دن کے لیے 75 مہمانوں کو ڈیجیٹل دعوت نامے بھیجے تھے اور 25 کو ذاتی طور پر دعوت دی تھی۔ مگر جب شادی کے دن وہ شاندار ہال میں داخل ہوئیں، تو صرف پانچ لوگ ان کی خوشیوں کا حصہ بننے آئے۔

کالینا نے ٹک ٹاک ویڈیو میں لکھا، "یہ ہمارا داخلہ ہے… پانچ لوگ آئے ہیں!!! یقین نہیں آتا!” اس ویڈیو میں دلہن اور دولہا کو ایک تقریباً خالی ہال میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں صرف چند مہمان موجود ہیں۔ انہوں نے تقریب کا بہترین آغاز کرنے کی کوشش کی، اور مہمانوں کے ساتھ اپنی پہلی ڈانس شیئر کی۔

A post common by The Best Portal (@the.best.portal)

کالینا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ آخر کیوں اتنے کم لوگ آئے۔ "یہ وہ خواب نہیں تھا جو میں نے دیکھا تھا۔”

ان کی اس کہانی نے انٹرنیٹ پر ہمدردی کی لہر پیدا کردی ہے، اور بہت سے لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں