شوبز
نامور پاکستانی موسیقار اظہر حسین انتقال کر گئے
پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار اظہر حسین انتقال کر گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اظہر حسین کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
اظہر حسین متعدد ساز بجانے کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کل کربلا گامے شاہ میں ادا کی جائے گی۔
اظہر حسین کے انتقال پر انڈسٹری کی مختلف شخصیات نے گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔