شوبز

اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی طلاق کا معاملہ، بچوں کی کسٹڈی کس کو ملے گی؟

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو کی طلاق کے بعد سے ان سے متعلق کئی خبریں میڈیا میں زیر بحث ہیں۔ 29 سالہ شادی کے بعد دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر علیحدگی کا اعلان کیا تاہم طلاق کا عمل ابھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

 اس معاملے پر ان کے وکیل وندنا شاہ نے یوٹیوب چینل پر وکی لالوانی سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کی کسٹڈی اور ممکنہ مفاہمت کے بارے میں وضاحت دی ہے۔

وندنا شاہ کے مطابق بچوں کی کسٹڈی کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے بالغ ہیں، وہ اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ البتہ طلاق کے معاہدے میں ممکنہ بھاری رقم کے سوال پر وندنا شاہ نے تبصرہ کرنے سے گریز کیا، لیکن یہ واضح کیا کہ سائرہ بانو پیسے کی خواہاں شخصیت نہیں ہیں۔

وندنا شاہ نے مفاہمت کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا، سائرہ بانو کی وکیل نے کہا کہ شادی طویل تھی اور اس فیصلے پر کافی سوچ بچار کیا گیا، لیکن مفاہمت کی گنجائش کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ 

دوسری جانب کچھ دن قبل سائرہ بانو نے اے آر رحمان کے ان کی گٹارسٹ کے ساتھ تعلق کی افواہوں کے خلاف ایک آڈیو بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے اے آر رحمان کے بارے میں منفی باتیں پھیلانے سے منع کیا اور اپنی صحت کے مسائل کے سبب ممبئی میں قیام پر وضاحت دی ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ رحمان بہترین انسان ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button