کاروبار

پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ

حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔فنانس ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت سات روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت دو سو ستاون روپے تیرہ پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت دو سو سڑسٹھ روپے پچانوے پیسے ہوگی۔نئی قیمتیں آج سے نافذ العمل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button