عالمی حالات
جرمنی: جنگلات میں 5فیصدکمی‘ تحفظ کیلیے 200ارب یورو مختص
برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں 3برس کے دوران جنگلات میں 5فیصد کمی کا انکشاف ہوا ہے۔ جنگلات سے محروم ہو جانے والا یہ رقبہ 5لاکھ ایکٹر بنتا ہے۔ اس ضمن میں وفاقی حکومت نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے 2026ء تک 200 ارب یورو کے منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ بات وزیر خزانہ اور وزیر ماحولیات کے درمیان گفتگو میں بتائی گئی ہے۔