عالمی حالات

سعودی عرب پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت ایک ٹریلین ڈالرکاہدف حاصل کرنے کے قریب

ریاض: سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر کے قریب پہنچنے قریب، سال کے اختتام تک یہ ہدف حاصل کرلیا جائے گا۔

پی آئی ایف گورنر نے بتایا کہ فنڈ کی مالیت رواں سال کے اختتام تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائےگی، پی آئی ایف گورنر نے یہ اعلان ریاض میں جاری فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے دوران کیا۔

گورنر سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے بتایا کہ ہم اپنے ہدف کے بہت قریب ہیں، پی آئی ایف سعودی عرب کے وژن 2030 کا اہم ستون قرار دیا جاتا ہے۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ملک میں اقتصادی تنوع کے سفر کی قیادت کرتے ہوئے مملکت کے ویژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

فنڈ 10 مختلف شعبوں میں 54 سے زیادہ کمپنیوں کا مالک ہے اور اس نے 5 لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمتیں پیدا کی ہیں۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے 2022 میں دو بڑی کمپنیاں بھی شروع کی تھیں جن میں سعودی کافی کمپنی اور حلال پروڈکٹس ڈیولپمنٹ کمپنی شامل تھیں۔

سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر یاسرالرمیان ماضی میں دیے گئے انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ ہم 2025 تک ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچنا چاہتے ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button