شوبز

62 سالہ ٹام کروز نے جوان رہنے کیلئے پلاسٹک سرجری کروا رکھی ہے؟

ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام ٹوکیو میں جاری اپنی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کی پروموشن کے دوران پہلے سے زیادہ جوان اور تروتازہ دکھائی دیے۔

مشن امپاسیبل اسٹار ٹوکیو میں مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کے پروموشن ایونٹ میں ہلکے سرمئی سوٹ اور لڑکپن والے بالوں کے اسٹائل میں نظر آئے، جس پر ان کے مداح تبصرہ کر رہے ہیں کہ کروز نہ صرف موت بلکہ عمر سے بھی چالاکی سے بچ نکلتے ہیں۔

اس موضوع پر غیر ملکی میڈیا سے بات کرنے والے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان کے مطابق، "ان کے چہرے پر سرجری کے کوئی آثار نہیں، بلکہ وہ وزن کم کرکے بہتر فٹنس میں لگتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ کروز کی جلد پر صرف ہلکی سی سن ٹیننگ دکھائی دے رہی ہے۔

A post common by Tom Cruise (@tomcruise)

یاد رہے کہ ٹام کروز گزشتہ کچھ دنوں سے اداکارہ انا دی آرماس کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی وجہ سے بھی خبروں میں ہے۔ اگرچہ ان کے تعلق کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی تاہم کروز کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ دوستی سے کچھ زیادہ ہے۔

خیال رہے کہ ٹام کروز کی مشن امپاسبل سیریز کی آخری فلم 23 مئی کو ریلیز ہوگی جس کا مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

 

A post common by Tom Cruise (@tomcruise)

 

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button