اہم ترین
وزیراعظم کا حافظ نعیم کو فون، بھارت پر جوابی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت اسلامی حکومت اور فوج کے ساتھ ہے اور پوری قوم جذبے سے بھرپور ہے۔

