عالمی حالات

فجیرہ میں خاتون سے ایک لاکھ 95 ہزار درہم کی چوری، دو ملزمان شارجہ سے گرفتار

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک خاتون سے ایک لاکھ پچانوے ہزار درہم کی رقم چوری کرنے والے دو غیرملکی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا، دونوں چوروں نے بینک سے رقم نکلوانے کے فوراً بعد خاتون کو چکمہ دے کر رقم اڑا لی تھی۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون بینک سے رقم نکال کر گاڑی میں گھر واپس جا رہی تھیں جب دونوں ملزمان ان کا تعاقب کرتے ہوئے پہنچے۔

راستے میں ایک چور نے خاتون کو بتایا کہ ان کی گاڑی کے ٹائر میں خرابی ہے، جس پر وہ گاڑی سے باہر نکل آئیں۔ اسی دوران دوسرا چور گاڑی کے اندر رکھا بیگ اٹھا کر نقدی سمیت فرار ہوگیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ واردات کے فوراً بعد اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کی اور تین گھنٹے کے اندر دونوں ملزمان کو شارجہ پولیس کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں افراد دیگر امارات میں بھی اسی نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بینکوں سے بڑی رقم نکالتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button