سال 2026ءکے سورج اور چاند گرہن کا تفصیلی شیڈول جاری
لاہور:۔ محکمہ موسمیات نے سال 2026ءکے سورج اور چاند گرہن کا تفصیلی شیڈول جاری کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ سال دو مرتبہ سورج اور دو مرتبہ چاند گرہن ہوگا۔
پہلا سورج گرہن 17 فروری 2026ءکو ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ یہ گرہن دوپہر 3 بجے شروع ہوگا، شام 5 بجے اپنے عروج پر پہنچے گا اور رات 7 بج کر 30 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔
ادارے کے مطابق پہلا چاند گرہن 3 مارچ 2026ءکو ہوگا، جو پاکستان میں جزوی طور پر دیکھا جا سکے گا۔ دوسرا سورج گرہن 12 اور 13 اگست کو متوقع ہے جو پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
اسی ماہ 28 اگست 2026ءکو بھی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ گرہنوں کے دوران عوام کو غیر ضروری افواہوں سے گریز اور مستند سائنسی معلومات پر انحصار کرنے کی ضرورت ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ مظاہر فطری ہیں اور ان کا انسانی زندگی پر کوئی منفی اثر نہیں ہوتا۔