ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ایئرلائن پی آئی اے یورپی یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیاب



اسلام آباد:

پاکستان اور قومی ائیرلائن کے لیے بڑی خبر ہے کہ  پی آئی اے نے یورپین یونین کے کارگو آڈٹ میں کامیابی حاصل کرلی  ہے۔

یورپین یونین کے کارگو آپریشن کے آڈٹ کرنے والے ادارے اوگاڈا نے پی آئی اے کو تجدید شدہ لائسنس جاری کردیا ہے۔  یاد رہے کہ یورپی یونین ویلیڈیشن کرنے والی اوگاڈا ٹیم نے پی آئی اے کا کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر آڈٹ کیا تھا ، جس میں سی اے اے  ڈائریکٹر ایوی ایشن سیکورٹی کی سربراہی میں یورپی یونین ٹیم کو آڈٹ کے دوران پاکستان میں مکمل تعاون کیا گیا تھا۔

آڈٹ میں کامیابی پر پی آئی اے کے سی ای او عامر حیات اور ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کے بعد کارگو لائسنس تجدید میں پی آئی اے مسافروں کے ساتھ یوکے اور یورپ کی پروازوں میں کارگو بھی لے جاسکے گا ۔

واضح رہے کہ یورپی یونین سے قبل برطانیہ کے لیے پہلے ہی پی آئی اے کو کارگو لائسنس جاری ہوچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی یونین کے کارگو آڈیٹر نے پی آئی اے کے کارگو لائسنس کی تجدید 2028ء  تک کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں