ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے سیاسی ناکامیاں چھپا رہی ہے، وزیر مملکت قانون

اسلام آباد:وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا پر دکھائی جانے والی مقبولیت حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ فریب پر مشتمل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے قانون نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سیاسی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے فالوورز اور مصنوعی ریچ کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنے آپ کو مقبول دکھاتی ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی سیاست منفی بیانیے اور جھوٹ پر مبنی ہے اور عوام حقیقت جان چکے ہیں،  بھارتی پراپیگنڈا اکاؤنٹس بھی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پیروی کرتے ہیں، جس سے پی ٹی آئی کی اصل صورتِ حال عوام کے سامنے آشکار ہو چکی ہے۔

وزیر مملکت نے زور دے کر کہا کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پر مقبولیت کے دعوے محض فریب ہیں اور ان کا حقیقی عوامی اثر و رسوخ محدود ہے، کسی بھی جھوٹ کو سچ ثابت کرنا ہو تو پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کو بول دو وہ یہ کام باآسانی انجام دے لیتی ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں