پاکستان

سندھ حکومت نے ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی واپس دے دی


کراچی:

محکمہ داخلہ سندھ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس کر دی۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور انیس قائم خانی کی سیکیورٹی واپس کر دی گئی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں سے سیکیورٹی واپس لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول صدیقی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں، کسی بھی سیاسی شخصیت کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی۔


Express News

سندھ حکومت کی ایم کیو ایم وزرا کی سکیورٹی واپس لینے کے دعووں کی تردید


Express News

سانحہ گل پلازہ اور پیپلز پارٹی پر تنقید کرنا ایم کیو ایم رہنماؤں کو بھاری پڑ گیا

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں سے اجتناب کیا جائے، سیکیورٹی امور کو سیاست سے نہ جوڑا جائے۔

گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی جس پر ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت بھی دی تھی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی واپس لینے کی یقیناً کچھ وجوہات ہوں گی، شہر میں پولیس کم ہے، ہوسکتا ہے اس وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سکیورٹی واپس لی گئی ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button