ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا، نگراں وزیراعلیٰ


اسلام آباد:

نگراں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد خان نے ملاقات کی۔ اس دوران گلگت بلتستان میں انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی، امن و امان کی صورتحال اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگراں وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی کو جلد آپریشنل کیا جائے گا، جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یقین دہانی کرائی کہ سی ٹی ڈی کو جدید ٹیکنالوجی اور اسلحہ کے حوالے سے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی اور گلگت بلتستان کی تمام ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انتخابات کے دوران اضافی نفری فراہم کی جائے گی اور امن و امان ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ محفوظ اور پُرامن ماحول سیاحت کے فروغ کی بنیادی ضرورت ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں