پاکستان

اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، 40 منٹ تک اجازت

راولپنڈی:تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات اڈیالہ جیل میں کرائی گئی، جہاں دونوں نے 40 منٹ تک ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا۔

میڈیا کو جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کی گئی اور یہ ملاقات جیل مینول کے تحت منظور شدہ تھی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی نے ملاقات کے دوران عمران خان کی متاثرہ آنکھ کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کے لیے مخصوص انتظامات کے تحت کرائی گئی تھی تاکہ خاندان کے افراد سے ملاقات ممکن ہو سکے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات کے دوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا ناخوشگوار صورتحال نہیں ہوئی اور دونوں فریقین نے پرسکون ماحول میں گفتگو کی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button