ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی اور لاہور میں امریکی سفارتی خدمت تاحال معطل، ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ

کراچی اور لاہور میں امریکی قونصل خانوں کی متعدد خدمات تاحال معطل ہیں جبکہ ویزا سے متعلق کئی اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے مطابق آج سے 13 مارچ تک کی تمام امیگرنٹ اور نان امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ متاثرہ درخواست گزاروں کو نئی اپائنٹمنٹس کے بارے میں ہدایات ای میل کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کے لیے معمول اور ہنگامی نوعیت کی قونصلر خدمات بدستور جاری رہیں گی تاکہ انہیں ضروری سفارتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کی امریکی حملے میں شہادت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے تناظر میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں قائم قونصل خانوں کی بعض سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سفارتخانے نے پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی حالات سے باخبر رہیں، خبروں پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد قونصلر خدمات بتدریج بحال کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں