ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے شمالی اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی ریاست کی تہران میں آئل ڈپو پر بمباری

نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے بعد ایران کی جانب سے صہیونی ریاست اسرائیل کے شمالی علاقوں پر میزائل حملے کیے گئے ہیں، جس میں دشمن کو کافی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بحرین میں بھی ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا جبکہ اس سے قبل امریکا اور اسرائیل کی جانب سے تہران میں آئل ڈپو پر حملے کیے گئے  ہیں۔

تہران میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں تیل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی اور تباہ ہونے والے آئل ڈپو سے بہنے والا تیل شہر کے سیوریج نظام میں داخل ہوگیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ تیل سیوریج لائنوں میں داخل ہونے کے بعد بعض علاقوں میں سڑکوں کے کناروں پر آگ بھڑک اٹھی  ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں شہر کی سڑکوں کے کنارے آگ کے شعلے مسلسل بھڑکتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکام کے مطابق اس صورتحال سے شہری انفرااسٹرکچر اور ماحولیات کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب مشرقی لبنان میں اسرائیلی اور لبنانی افواج کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق اسرائیلی فوج ہیلی کاپٹر کے ذریعے مشرقی لبنان میں داخل ہوئی جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ بعلبک کے مشرقی پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں