ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای سی سی کی وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 کے لیے 100 ارب روپے کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ 2026 کے لیے 100 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ فیصلہ آج اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔

اجلاس میں عبوری قومی گندم پالیسی 2025-26 کے تحت وفاقی اسٹریٹجک ذخائر کے لیے نجی شعبے کی شمولیت سے گندم کی خریداری کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ اسٹریٹجک اور کمرشل ذخائر میں واضح فرق رکھا جائے تاکہ خریداری کے فیصلے حقیقی ضروریات کے مطابق ہوں اور غیر ضروری مالی یا ذخیرہ کرنے کے بوجھ سے بچا جا سکے۔

تفصیلی غور و خوض کے بعد ای سی سی نے نجی شعبے کے ذریعے شفاف اور مسابقتی عمل کے تحت زیادہ سے زیادہ 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی بھی منظوری دے دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں