ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کا کل راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کل جمعرات کو راولپنڈی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جنگ میں ایک ہفتہ کیا ایک دن بھی لمبا ہو جاتا ہے،ایسا وقت آتا ہے جب قوموں کو ایک ہو کر سامنے آنا پڑتا ہے،سیزفائرکو ویلکم اور کردار ادا کرنے والوں کو سراہتے ہیں۔

بیرسٹرگوہرعلی خان کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں سیزفائر مستقل ہو گا اور کوئی خلاف ورزی نہیں کرے گا،ہر پاکستانی خلیج میں امن کا خواہاں ہے،ہماری حکومت کے خلاف چارج شیٹ بہت لمبی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کی سربراہی میں ہمارا اجلاس ہوا ہے،آج وکیل کی ملاقات ہو گئی،عدالت کے فیصلے پر بہت عرصے بعد عملدرآمد ہوا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپوزیشن سے احتجاج موخر کرنے کی درخواست کی اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور چیئرمین پی ٹی آئی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی وحدت اور یگانگت کا پیغام دینا نہایت ضروری ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں