ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کا عالمی وقار بحال ہو رہا ہے، سابق وزیر اعظم

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت، اسحاق ڈار کی معاونت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کے باعث پاکستان کا عالمی وقار اور سبز پاسپورٹ کی عزت بحال ہو رہی ہے۔

گلگت بلتستان پارلیمانی بورڈ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ ملک کی خدمت کو ترجیح دی ہے اور ہر شعبے میں اپنا کردار ادا کیا ہے، گلگت بلتستان میں 60 ارب روپے سے زائد لاگت سے بننے والی سڑکوں نے فاصلے کم کیے اور عوام کو سہولت فراہم کی، یہ ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور دیگر صوبوں کو بھی اس طرز حکمرانی کی تقلید کرنی چاہیے، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 15 برس سے حکمرانی کرنے والی جماعت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے اور وہاں کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ سفارتی سطح پر بھی پاکستان کا نام دوبارہ بلند ہو رہا ہے اور ملک عالمی سطح پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،یہ پیشرفت ملکی قیادت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ گلگت بلتستان سے متعلق سیاسی و تنظیمی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں