ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری 62 فیصد بڑھ گئی

لندن: مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے آغاز کے بعد برطانیہ میں پیٹرول چوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایسے واقعات میں 62 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

پیٹرول چوری کے معاملات سے نمٹنے والی کمپنی پے مائی فیول  کے مطابق یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرول پمپس پر کام کرنے والے عملے کے ساتھ بدسلوکی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران پر حملے کے بعد ایک عام خاندان کی گاڑی میں پیٹرول بھرانے کی لاگت میں 14 پاؤنڈ جبکہ ڈیزل استعمال کرنے والے ڈرائیورز کے اخراجات میں 27 پاؤنڈ سے زائد اضافہ ہو چکا ہے، جس نے صارفین پر مالی دباؤ مزید بڑھا دیا ہے۔

برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی اور ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

جنوبی انگلینڈ میں پانچ پیٹرول پمپس کے مالک مسٹر جوش کے مطابق پہلے ہفتے میں ایک یا دو مرتبہ ادائیگی کے بغیر پیٹرول لے جانے کے واقعات ہوتے تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر تقریباً پانچ مرتبہ ہو گئی ہے، بعض افراد میں یہ تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ ادائیگی کے بغیر پیٹرول لے جانا قابلِ قبول ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایسے واقعات کے باعث انہیں ہر ہفتے تقریباً دو ہزار پاؤنڈ کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں