ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان بے وقعت ہے: مشیر اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر مہدی محمدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر مؤثر اور بے معنی قرار دے دیا ہے اور واضح کیا ہے کہ شکست خوردہ فریق کو شرائط عائد کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہوتا۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے دوٹوک انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جاری امریکی ناکہ بندی محض دباؤ کا حربہ نہیں بلکہ اسے عملی طور پر بمباری کے مترادف سمجھا جانا چاہیے، جس کا جواب بھی اسی نوعیت کی سخت فوجی کارروائی سے دیا جانا ضروری ہے۔ ایسے اقدامات کو نظر انداز کرنا ایران کے مفادات کے خلاف ہوگا۔

مہدی محمدی نے مزید خدشہ ظاہر کیا کہ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان بظاہر امن کا تاثر دینے کی کوشش ہو سکتا ہے، مگر درحقیقت اسے ایک حکمت عملی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کسی اچانک حملے کی تیاری کے لیے وقت حاصل کیا جا رہا ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کو حالات کا ادراک کرتے ہوئے خود پیش قدمی کرنی چاہیے اور صورت حال کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا ہوگا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک پیغام میں اعلان کیا تھا کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران کے خلاف کارروائیاں روکنے اور جنگ بندی کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • دانیال عدنان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں