ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

2025 میں غیر قانونی نقل مکانی کے دوران تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک یا لاپتہ، اقوام متحدہ

اسلام آباد: انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کی جانب سے جاری نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2025 کے دوران غیر قانونی نقل مکانی کرتے ہوئے تقریباً 7904 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق یورپ جانے والے سمندری راستے سب سے زیادہ خطرناک ثابت ہوئے، جہاں ہر 10 میں سے 4 اموات یا گمشدگیاں رپورٹ ہوئیں۔ بیشتر افراد کشتیوں کے پراسرار طور پر غرق ہونے کے باعث لاپتہ ہوئے، جن میں کئی کیسز ایسے بھی ہیں جہاں کشتیوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

اقوام متحدہ کے مطابق 2024 میں یہ تعداد 9197 تھی، تاہم 2025 میں کمی کی ایک بڑی وجہ تقریباً 1500 ایسے کیسز ہیں جن کی تصدیق امدادی وسائل کی کمی کے باعث نہیں ہو سکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2014 سے اب تک نقل مکانی کے دوران ہلاک یا لاپتہ ہونے والوں کی مجموعی تعداد 82 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ اس کے نتیجے میں 3 لاکھ 40 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

Amy Pope نے کہا کہ لوگ اب بھی خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں اور ان کے اہل خانہ اکثر کسی خبر کے منتظر رہتے ہیں جو شاید کبھی نہ آئے، جو اس عالمی بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں