ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدر زرداری 5 روزہ دورے پر چین روانہ،چینی ہم منصب سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوگی

لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہو گئے، جہاں وہ اعلیٰ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

لاہور ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت کو الوداع کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر آصف علی زرداری یہ دورہ چینی حکومت کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وہ 25 تا 27 اپریل صوبہ ہنان کے شہر چانگ شا جبکہ 28 اپریل سے یکم مئی تک صوبہ ہینان کے شہر سانیا کا دورہ کریں گے۔

دورۂ چین کے دوران صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں علاقائی صورتحال، تجارتی روابط، سیکورٹی تعاون اور دیگر اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان ’’آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ‘‘ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

  • ویب ڈیسک
  • فاروق اعظم صدیقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں