ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دوسروں کی صلح کراکےملک ترقی نہیں کرسکتا،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو اللہ نے دوسرا موقع دیا ہے اورعمران خان کا بھی یہی پیغام ہے کہ جب بھی پاکستان کی بات ہو تو سب ریاست اور ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کے باوجود قومی اتحاد کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک، ریاستی اداروں اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مئی 2025 میں پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر دنیا کو واضح پیغام دیا تھا کہ پاکستانی قوم متحد ہو تو کوئی طاقت اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔

ان کے مطابق موجودہ حالات میں سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر اس کے دشمن ہی ناخوش ہوں گے، ہم بھی خوش مگر چاہتے ہیں اپنوں کو نہ جوڑ کے دوسروں کی صلح کراکے ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

 انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسیران کی فیملیز سے ملاقات ہوئی نورین نیازی سے بھی ملاقات ہوئی ہم عمران خان اور بشری بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

 بشری بی بی چونکہ بیمار ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں ان کی رہائی جلد ہو، ہم نے بشری بی بی کی رہائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔

  • ویب ڈیسک
  • Faiz alam babar

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں