ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رواں مالی سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی چار فیصد رہے گی،وزیرخزانہ

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران ملک کی معاشی ترقی تقریباً چار فیصد رہے گی۔انہوں نے اسلام آباد میں یورپی یونین اورپاکستان اعلیٰ سطح کے بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شرح ترقی میں یہ اضافہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک معاشی اشاریوں کے حوالے سے استحکام حاصل کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال مارچ میں ملک کا کرنٹ اکاونٹ سرپلس ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔انہوں نے آئی ٹی برآمدات، ویلیو ایڈڈ شعبوں کی مثبت پیش رفت اور ترسیلاتِ زر میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ جون کے اختتام تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر تقریبا اٹھارہ ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جو تین ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں