ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

25 کلو واٹ تک سولر صارفین کیلئے لائسنس کی شرط ختم

اسلام آباد: حکومت نے 25 کلو واٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس کی شرط ختم کردی ہے۔نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاورڈویژن نے نیپرا کو خط لکھا تھا، پاور ڈویژن نے 25 کلو واٹ اور اس کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس ختم کرنے کی درخواست کی تھی۔

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی، جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

نیپرا نے پاور ڈویژن کے خط کے بعد اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ اس فیصلے سے چھوٹے سولر صارفین کو سہولت ملے گی اور سولر انرجی کے استعمال کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ا

  • ویب ڈیسک
  • عادل سلطان

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں