ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دانش تیمور کا پہلا آڈیشن منظرِ عام پر، مداحوں کو سپر اسٹار کا ابتدائی روپ حیران کر گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور کی ایک پرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے، جس میں وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں پہلا آڈیشن دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا کیونکہ موجودہ پراعتماد اور کامیاب دانش تیمور کے مقابلے میں ان کا ابتدائی انداز بالکل مختلف نظر آتا ہے۔

دانش تیمور آج پاکستان کے صفِ اول کے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں کے ذریعے اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ ان کی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اہلیہ عائزہ خان کے ساتھ خوبصورت تعلق بھی مداحوں میں خاصا مقبول ہے۔

رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو ان کے پہلے آڈیشن کی ہے، جہاں انہیں کامیابی نہ مل سکی تھی، تاہم بعد ازاں مستقل مزاجی، محنت اور لگن نے انہیں انڈسٹری کا نمایاں ستارہ بنا دیا۔ ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے ان کے سفر کو متاثرکن قرار دے رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں