ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کِم کارڈیشین جیل میں قید خواتین سے ان کے بچوں کو ملانے جیل پہنچ گئیں

امریکی ریئلٹی اسٹار، ماڈل اور کاروباری شخصیت کِم کارڈیشین نے مدرز ڈے کے موقع پر ایک منفرد اور جذباتی اقدام کرتے ہوئے کیلیفورنیا کی جیل میں قید خواتین کے لیے خصوصی مدد فراہم کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ کِم دو فلاحی تنظیموں کے تعاون سے جیل پہنچیں، جہاں انہوں نے تقریباً 50 قیدی خواتین کو اپنے بچوں کے ساتھ مدرز ڈے منانے کا موقع فراہم کیا۔

کِم کارڈیشین کا کہنا تھا کہ بے شمار خواتین ایسی ہیں جو برسوں سے اپنے بچوں اور خاندان سے دور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اور یہ جدائی ایک ایسا درد ہے جسے عام طور پر معاشرہ نظر انداز کر دیتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ان خواتین کو اپنے بچوں سے ملتے، انہیں گلے لگاتے اور دوبارہ خاندان کے ساتھ مسکراتے دیکھنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے منتظمین اور فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات قید میں موجود خواتین کے لیے امید، محبت اور نئے آغاز کا ذریعہ بنتے ہیں، اور یہ دن ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں