ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضا علی کا لباس کے انتخاب میں ثقافت اور حدود کا خیال رکھنے کا مشورہ

پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اداکاراؤں کو لباس کے انتخاب میں ثقافت اور حدود کا خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز شخصیات کو اپنے لباس کے انتخاب میں معاشرتی اور ثقافتی اقدار کو مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔

فضا علی کا کہنا تھا کہ اداکاراؤں کو اپنی حدود برقرار رکھنی چاہئیں اور اگر بولڈ لباس پہنا جائے تو اس پر عوامی سطح پر تنقید اور تنازع بھی جنم لیتا ہے۔

انٹرویو کے دوران میزبان نے سوزین خان کی پرانی سوشل میڈیا ویڈیوز کا بھی ذکر کیا گیا اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے اپنی وائرل ریلز اب تک ڈیلیٹ کیوں نہیں کیں۔

اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف اور ملے جلے ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں