کراچی: منشیات فروش ملزمہ انمول پنکی کیس میںعدالت نے 12 سے زائد مقدمات میں فیصلہ سنا دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ سینٹرل کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کا 22 مئی تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالتی کارروائی کےدوران بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی گئی ہے۔جبکہ ملیر کی عدالت نے سچل تھانے کے کیس میں انمول عرف پنکی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے 14 روز میں چالان طلب کرلیا۔ ملزمہ کو پیر کو دوبارہ پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے ضلع جنوبی کے دیگر 13 مقدمات میں ملزمہ کاجوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔جبکہانمول پنکی سمیت متعدد افراد کے نام پی این آئی ایل میں شامل کردیے گئے ہیں، ملزمہ پنکی کے دو سابق شوہر اور 2 بھائیوں کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمہ کو بغدادی پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ ملزمہ انمول پنکی کو 15 مقدمات میں سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔