ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران سے نرم معاہدہ اسرائیل اور خلیج کیلئے بڑا خطرہ بن سکتا ہے، امریکی سینیٹر

واشنگٹن: امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے سے متعلق سخت خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسا کوئی بھی معاہدہ جو ایران کو خطے میں زیادہ طاقتور بنائے، اسرائیل اور خلیجی ممالک کے لیے بڑا سکیورٹی چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ جاری تنازع کے خاتمے کے لیے ایسا معاہدہ کیا جاتا ہے جس میں یہ تسلیم کر لیا جائے کہ آبنائے ہرمز کو ایرانی خطرات سے مکمل طور پر محفوظ نہیں بنایا جا سکتا، تو اس کے خطے پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران پہلے ہی خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اگر کسی معاہدے کے نتیجے میں تہران کو مزید اثر و رسوخ حاصل ہو گیا تو اسے مشرقِ وسطیٰ میں ایک غالب قوت کے طور پر دیکھا جائے گا۔

امریکی سینیٹر لنزے گراہم کے مطابق ایران کا آبنائے ہرمز پر اثر و رسوخ عالمی معیشت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل کی ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی ہے، اگر ایران مستقبل میں اس گزرگاہ پر اپنا دباؤ برقرار رکھنے یا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا تو خطے میں مسلسل کشیدگی اور عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسا معاہدہ اسرائیل کے لیے بھی شدید سکیورٹی خدشات کو جنم دے سکتا ہے کیونکہ ایران کی بڑھتی ہوئی طاقت اور اس کے اتحادی گروہوں کا اثر پورے خطے میں مزید مضبوط ہو جائے گا۔

  • ویب ڈیسک
  • وہاج فاروقی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں