ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانس نے انتہاپسند اسرائیلی وزیر اتمربن گویر کے فرانس داخلے پر پابندی عائد کردی

فرانس نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نویل بارو نے  اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ جانے والے فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے غصے کی عکاسی کرتا ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’آج سے اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اتمر بن گویر کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی حکومتوں کی جانب سے اس وقت شدید ردعمل سامنے آیا جب بن گویر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کارکنان کی تضحیک کی اور بعد ازاں بعض کارکنان نے الزام لگایا کہ حراست کے دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔

  • ویب ڈیسک
  • مرزا ندیم بیگ

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں