ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وائٹ ہاؤس کے قریب شدید فائرنگ، سکیورٹی اہلکار موقع پر موجود، امریکی صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اطراف گولیوں کی متعدد آوازیں سنی گئیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فائرنگ کس نے اور کس وجہ سے کی۔

رپورٹس کے مطابق واقعے کے وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، جبکہ فائرنگ کے بعد عمارت کو فوری طور پر بند کر دیا گیا اور اطراف میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مشتبہ شخص نے تلاشی چوکی پر اہلکار پر فائرنگ کی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ٹرمپ کو خفیہ حفاظتی ادارے نے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، جبکہ عمارت کی چھت پر نشانہ باز بھی تعینات کر دیے گئے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور وائٹ ہاؤس کے اندر داخل نہیں ہو سکا، جبکہ خفیہ حفاظتی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں دو افراد گولیوں کا نشانہ بنے۔ امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق واقعے میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا

حکام کے مطابق مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

فائرنگ کے وقت ایک خاتون صحافی امریکا اور ایران کے مجوزہ معاہدے پر براہِ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں، گولیوں کی آواز سننے کے بعد وہ خوفزدہ ہو گئیں اور محفوظ مقام کی جانب جاتی دکھائی دیں۔

  • ویب ڈیسک
  • مقصود بھٹی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں