ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور ایئرپورٹ پر ملکی و غیر ملکی 15 پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان



لاہور:

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد اور روانگی کا شیڈول متاثر ہونے کے باعث متعدد ملکی و غیر ملکی فلائٹس تاخیر کا شکار رہیں، جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز کی آنے والی پروازوں میں تاخیر کے باعث روانہ ہونے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا اور کئی پروازیں مقررہ وقت سے کئی کئی گھنٹے بعد روانہ ہوئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ منورہ، جدہ، استنبول، کولمبو، دبئی اور شارجہ جانے والی مجموعی طور پر 15 پروازیں 2 سے 7 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہیں۔

پروازوں کی روانگی میں غیر معمولی تاخیر کے باعث مسافروں کو ایئرپورٹ پر طویل انتظار کرنا پڑا جبکہ سفری شیڈول بھی متاثر ہوئے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بعض ایئرلائنز کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے باعث بھی پروازوں کی روانگی میں تاخیر ہوئی، جس کے نتیجے میں آمد اور روانگی دونوں آپریشنز متاثر رہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں