ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے احتجاج پرآزاد کشمیر کےعوام کا شدید ردعمل

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال نے آزادکشمیرکےعوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں نےکالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال پر شرپسند کمیٹی کوآڑےہاتھوں لیتےہوئےکہا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کےباعث غریب دیہاڑی دارطبقہ شدید ترین مشکلات کا شکارہے۔

ایک مقامی شہری نے کہا کہ گھروں میں نہ چینی ہےنہ آٹا اور روزگاربند ہونے سے چولہے ٹھنڈے پڑگئےہیں۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورزاورتندوربند ہونےسےمریض ادویات اورلوگ روٹی کیلئےخوارہورہے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کےاس احتجاج نےعام آدمی کی مشکلات  کم کرنےکے بجائےمزید اضافہ کر دیا ہے۔ آزاد کشمیرکےغریب عوام اب مزید کسی بھی پریشانی، ہڑتال اوربحران کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔

شہری نے مزید کہا کہ کچھ عناصرکی جانب سےصورتحال کےبارےمیں حقائق کے برعکس غلط خبریں اورافواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں