پاکستان کا پہلے ایئر ٹو ایئر میزائل ’’فَاز‘‘ کا کامیاب تجربہ

میزائل کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا،آئی ایس پی آر

November 3, 2026 · اہم خبریں, قومی

فوٹو آئی ایس پی آر

فوٹو آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فَاز میزائل جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے اور طویل فاصلے پر موجود اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل کی کامیاب آزمائش سے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ ملکی دفاعی صلاحیتیں اور فضائی دفاعی نظام مزید مضبوط ہوں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فَاز میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صنعت میں تکنیکی مہارت، جدت اور مقامی سطح پر جدید دفاعی ٹیکنالوجی کی تیاری کا مظہر ہے۔

اس کامیابی کو قومی ایرو اسپیس اور دفاعی صلاحیتوں کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں