پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج اچھی خبر ملے گی ، علی پرویز ملک

چند عناصر نے ایل پی جی پر منافع خوری کی۔ شرارتی عناصر نے ایل پی جی پر لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھایا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس

November 3, 2026 · اہم خبریں, قومی

فوٹو مقامی میڈیا

فوٹو مقامی میڈیا

علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں سے ایل پی جی کی قیمت 800 روپے فی کلو تک وصول کیے جانے کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹ میں بعض شرارتی عناصر نے اپنا دائرہ کار بڑھا لیا ہے جس کے باعث قیمتوں میں بے ضابطگیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔

وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ ملک میں دسمبر جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں۔ ایل پی جی کی مقامی کھپت 24 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ آدھی سے زیادہ ایل پی جی درآمد ہوتی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے آج انر جی پر میٹنگ کی ہے۔ ماضی میں ایل پی جی اسٹوریج پر کام نہیں کیا گیا۔ انرجی سیکیورٹی آرکیٹکچر بناریے ہیں۔ ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت لائیں گے۔ سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ایس او اور سوئی سدرن کے ذریعے ایندھن کی بلک خریداری ہوگی۔ تمام کمپنیوں کو ہدایت دی جائے گی کہ مقامی ایل پی جی کی شفاف نیلامی ہوگی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کی درآمد کو مسابقت کی بنیاد پر کھول رہے ہیں۔ پی ایس او، سوئی سدرن اور پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کو ایل پی جی درآمد کا کہہ دیا ہے۔ تمام کمپنیان اپنی ویب پر ایل پی جی کا ریٹ لگائیں گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ایل پی جی پر چند لوگوں کا 50 سال سے گٹھ جوڑ ہے۔ مقامی ایل پی جی پر گٹھ جوڑ توڑا جائے گا۔ مقامی ایل پی جی کی فرایمی آکشن کے ذریعے کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایل پی جی کی 5 ٹن اور 10 ٹن کے حساب سے نیلامی کریں گے۔ ایل پی جی کے حوالے سے پرائس اسٹیبلائزیشن فنڈ بنائیں گے۔ مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اوگرا ایل پی جی لائسنس دینے کا عمل شفاف بنائے گی۔ اوگرا ایل پی جی اسٹوریجز کا آڈٹ کرے گا تاکہ ذخیرہ اندوزی نہ ہو۔ عالمی منڈی کے مطابق ایل پی جی کی 450 روپے فی کلو قیمت بنتی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت تیل کے بحران سے دوچار ہے اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مشکل حالات کے باوجود وزیراعظم نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا اور انہیں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ریفائنریوں کا منافع عوام کو منتقل کیا گیا ہے تاکہ عالمی بحران کے اثرات سے عوام کو ممکنہ حد تک محفوظ رکھا جا سکے، وزیراعظم نے عوامی ریلیف کے لیے بروقت اور دلیرانہ فیصلے کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں