امریکی وزیر دفاع اسی خاتون کو جوابدہ ہوگئے جسے نوکری سے نکالا تھا

نینسی لاکور امریکی بحریہ میں 35 سال خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہیں 2025 میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

November 5, 2026 · امت خاص

امریکی وزیر دفاع اسی خاتون کو جوابدہ ہوگئے جسے نوکری سے نکالا تھا

امریکی وزیر دفاع اسی خاتون کو جوابدہ ہوگئے جسے نوکری سے نکالا تھا

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جس خاتون نیوی افسر کو 2025 میں عہدے سے برطرف کیا تھا، وہی اب امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہوگئی ہیں۔

ریٹائرڈ نیوی وائس ایڈمرل نینسی لاکور نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات میں جنوبی کیرولائنا کے پہلے کانگریشنل ضلع سے ری پبلکن امیدوار جینی کوسٹا ہنی کٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کرلی۔ انہوں نے تقریباً ایک فیصد کے فرق سے یہ نشست جیتی، جبکہ ان کی حریف نے بھی شکست تسلیم کرلی۔

نینسی لاکور امریکی بحریہ میں 35 سال خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہیں 2025 میں وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

اس کامیابی کے بعد لاکور اب امریکی کانگریس کا حصہ ہوں گی، جہاں انہیں پینٹاگون کی نگرانی اور دفاعی امور سے متعلق معاملات میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔ اس طرح پیٹ ہیگسیتھ کو اب کانگریس کی اس رکن کے سامنے بھی جوابدہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جسے انہوں نے خود عہدے سے برطرف کیا تھا۔

نینسی لاکور کی کامیابی کو ڈیموکریٹس کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ یہ نشست اس سے قبل ری پبلکن رہنما نینسی میس کے پاس تھی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ یہ ضلع جیت چکے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں