لاسی پورہ پلوامہ میں جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم سے 10 لاکھ روپے کی چوری

مشتاق السلام
پلوامہ/جنوبی ضلع پلوامہ کے صنعتی و تجارتی مرکز لاسی پورہ میں آج صبح نامعلوم افراد نے جموں و کشمیر بینک کے ایک اے ٹی ایم سے مبینہ طور پر 10 لاکھ روپے لوٹ لیے۔واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، جبکہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پولیس تھانہ لاسی پورہ میں ایف آئی آر نمبر 158/2026 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے سے متعلق مزید شواہد جمع کرنے اور ملوث افراد کی شناخت کے لیے تحقیقات تیز کردی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں