پٹرول 6 روپے 59 پیسے ، ڈیزل 4 روپے 25 پیسے مزید سستا

پٹرول کی قیمت 346 روپے فی لٹر مقرر،ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے فی لٹر ہوگئی

November 6, 2026 · اہم خبریں, قومی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: اوگرا نے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت آج7 نومبر (ہفتہ) کے لیے پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 25 پیسے کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 56 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 378 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 346 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں