خاتون سے بدسلوکی کرنیوالا کنڈکٹر برطرف،گھر لے جا کر معافی منگوائیں،مریم نواز کی ہدایت

لاہور میں پیش آنے والے واقعہ کی وڈیو وائرل ہوئی تھی

November 13, 2026 · امت خاص

خاتون سے بدسلوکی کرنیوالا کنڈکٹر برطرف،گھر لے جا کر معافی منگوائیں،مریم نواز کی ہدایت

لاہور میں گرین الیکٹرک بس کے کنڈکٹر علی رضوان کی جانب سے خاتون مسافر کے ساتھ بدتمیزی اور دھکا دے کر اتارنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہی تھیں تو کنڈکٹر نے انہیں دھکا دے دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملوث ملازم کو نوکری سے فارغ کر دیا اور متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی حفاظت وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے اور کسی بھی مسافر کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس کارروائی پر مزید سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ”نوکری سے فارغ کرنا کافی نہیں۔ انہیں عوام کو دھکے دینے کے لیے نہیں رکھا گیا۔ اسے پکڑ کے خاتون کے گھر لے جایا جائے اور سب کے سامنے معافی منگوائی جائے۔

میں ابھی ڈی پی او سے بات کرتی ہوں۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ ڈی آئی جی فیصل کامران کوہدایت جاری کردی گئی ہے۔دریں اثنا، یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مذکورہ بس نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے ذریعے چلائی جارہی تھی۔ وزیرٹرانسپورٹ نے ایکس پر جو ٹرمینیشن لیٹر شیئر کیا وہ نجی کمپنی کے لیٹر ہیڈ پر جاری کیا گیاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں