ایران واشنگٹن میں ڈرٹی بم دھماکہ کرنے والا ہے،سی این این کا دعوی

حکومت کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی جاری ہے۔وائٹ ہاؤس

November 17, 2026 · امت خاص

ایران واشنگٹن میں ڈرٹی بم دھماکہ کرنے والا ہے،سی این این کا دعوی

ایران واشنگٹن میں ڈرٹی بم دھماکہ کرنے والا ہے،سی این این کا دعوی

 امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران واشنگٹن ڈی سی میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے لیے تابکار مواد سے تیار کردہ بم یا کیمیائی حملے کے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔

رپورٹ میں سات نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران مختلف ممکنہ کارروائیوں کے منصوبے تیار کر رہا ہے، تاہم امریکی حکام کے درمیان ان منصوبوں پر عمل درآمد کی صلاحیت کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ایرانی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی حکام کو دھمکیوں کے بعد سکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر فوجی رہائش گاہ منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی جانب سے ممکنہ کارروائیوں کے مختلف راستوں پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی حملہ فوری طور پر ہونے والا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ حکومت کو ممکنہ خطرات سے آگاہ رکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی جاری ہے، تاہم فی الحال امریکی سرزمین کے لیے کسی قابلِ اعتبار فوری خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں