اینکر شاہد میتلا کو اغوا کا الزام،سابق وزیراعظم نے صحافی کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا

کاکڑ نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد میتلا کو اسلام آباد سے حراست میں لے کر کوئٹہ منتقل کروایا۔صحافی کا دعویٰ

November 18, 2026 · امت خاص

اینکر شاہد متیلا کو اغوا کا الزام،سابق وزیراعظم نے صحافی کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا

اینکر شاہد متیلا کو اغوا کا الزام،سابق وزیراعظم نے صحافی کو نوٹس بھیجنے کا اعلان کردیا

سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور صحافی اسرار احمد راجپوت کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا معاملہ سامنے آگیا، صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ کاکڑ نے اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے ٹی وی اینکر شاہد میتلا کو اسلام آباد سے حراست میں لے کر کوئٹہ منتقل کروایا۔

صحافی اسرار احمد راجپوت کے مطابق شاہد متلا کو اسلام آباد کے علاقے ایف سیون سے قومی سائبر کرائم تحقیقاتی ادارے (این سی سی آئی اے) نے حراست میں لیا اور بعد ازاں تحقیقات کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ انہوں نے اس کارروائی کو ذاتی شکایت کی بنیاد پر اختیارات کے مبینہ استعمال سے جوڑا۔

صحافی نے انوار الحق کاکڑ سے سوال کیا کہ اگر شیخ فواد جو اے اے اے ایسوسی ایٹس کے چیف ایگزیکٹو ہیں، نے مبینہ طور پر پراپرٹی کے کاروبار میں ان کے 5 کروڑ روپے ہڑپ کرلیے تھے تو کیا انہوں نے اپنی رقم واپس حاصل کرلی؟ انہوں نے اس معاملے کو شاہد متلا کی گرفتاری سے متعلق الزامات کے تناظر میں اٹھایا۔

دوسری جانب انوار الحق کاکڑ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو اے اے اے ایسوسی ایٹس کو جانتے ہیں اور نہ ہی اس کے چیف ایگزیکٹو شیخ فواد سے واقف ہیں۔

سابق نگران وزیراعظم نے 5 کروڑ روپے کے فراڈ کے دعوے کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزام لگانے والے اپنے دعوے کے ثبوت پیش کریں، بصورت دیگر انہیں قانونی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انوار الحق کاکڑ نے اس معاملے پر قانونی نوٹس بھجوانے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں